آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر کی جانب سے اردل روم کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے آر پی او آفس سرگودھا میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے پولیس اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے مختلف احکامات جاری کیے۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے سرگودھا ریجن پولیس کے 35
پولیس اہلکاروں کی39 اپیلوں پر سماعت کی۔اپیلوں کی سماعت کے دوران 16 اپیلوں کے جوابات کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو فائل کر دیا جبکہ23 اپیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان میں سزاوں کو برقرار رکھا گیا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے کہا کہ جس طرح اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے با لکل اسی طرح ڈیوٹی کے دوران سستی،نا اہلی یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزا بھی دی جاتی ہے۔
تمام پولیس افسران و اہلکار وں کے ذمہ جو بھی ڈیوٹی ہو وہ اپنے فرائض نیک نیتی،ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیں۔ شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔درخواست گزاروں کی مکمل بات سنیں اور ان کے مسائل جلد از جلد میرٹ پر حل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow