ہاوسنگ سوسائٹیوں کو تیزی سے این او سی جاری کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نئیر شیخ

سرگودہا (29مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے باوجود ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کو تیزی سے نمٹایا جارہاہے او رصرف پانچ ماہ میں ڈی پی ڈی سی کے چار خصوصی اجلاس طلب کر کے قواعد وضوابط پر پورا اترنے والی پانچ ہاوسنگ سوسائٹیز کو ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بارہ پٹرول پمپس کے کیس بھی منظور کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کی سکرونٹی کے لئے اے ڈی سی آر کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دی گئے ۔ سب کمیٹی نے لاک ڈاون میں بھی کام کو جاری رکھتے ہوئے چار خصوصی اجلاس کئے او رپانچ مختلف سائیڈکا معائنہ کر کے اپنی سفارشات او رپورٹ مرتب کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیاکہ نیا لوکل سسٹم متعارف ہونے سے ضلع کی حدودبدل گئی جس سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کااز سر نو جائزہ لیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ سب کمیٹی نے پچھلے کئی سالوں میں مستردکئے جانے والے تین کیسوں کا بھی از سر نو جائزہ لے کر رپورٹس مرتب کی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ تین سالوں کے زیر التوا ءہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایم او پی کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ تمام قواعد وضوابط پر پورا اترنے والی تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسز کو ہر ممکن نمٹایا جائیگا تاہم مختلف سرکاری اداروں کے اعتراض کی حامل فائلوں کو ان اداروں کی طرف سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ہی نمٹایاجائیگا ۔
٭٭٭٭٭

سرگودہا (29مئی 2020)۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوشاہد اقبال افراسیاب سکنہ خوشا ب نے درخواست دی تھی کہ محمد رضوان دفتری اے آئی جی آفس لاہور نے ہمیں محکمہ پولیس میں بھرتی کروانے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی، اب وہ نہ رقم واپس کر رہا ہے اور نہ نوکری دلوا رہا ہے ۔ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے بعد از انکوائری ملزم محمد رضوان پر مقدمہ نمبر28/2018تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب میں درج کرنے کا حکم دیا، مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم محمد رضوان اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے محمد رضوان دفتری اے آئی جی آفس لاہور کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات دئیے۔جس پر ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی سکونت ترک کر کے روپوش ہو گیا ، جس پر عاطف شوکت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن خوشاب اور اُس کی ٹیم نے ملزم کی مکمل ریکی کرتے ہوئے ملزم عید کی چھٹیوں گزرانے کے لیے اپنے آبائی گھر خوشاب آیا ہوا تھا جسے اینٹی کرپشن خوشاب کی ٹیم نے عاطف شوکت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) کی سربراہی میں گرفتار کر کے اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow