سرگودہا سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں چینی ،گھی، اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے )سرگودھا سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں چینی، گھی اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن کی تیاریاں مکمل، فہرستیں اور کوائف ضلعی حکومتوں کے سپرد کرتے ہوئے چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا بھی ٹاسک سونپ دیا گیا، ذرائع کےمطابق حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت اور سرگودھا سمیت پنجاب کے 9ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں چینی، گھی اور آٹے پر سٹہ بازی کے ذریعے ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کےلئے عملی اقدامت شروع کر دیئے گئے ، اس ضمن میں سرگودھا کے 58،لاہور100، شیخوپورہ 48،راولپنڈی 77،گوجرانوالہ 82، فیصل آباد 41ساہیوال 91،ملتان 122بہاﺅالپور 143اور ڈی جی خان میں179سٹاکسٹ/ڈیلرز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے کوائف و دیگر تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی ہیں، اور ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبار ک کی آمد کے پیش نظر ان کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں خود ساختہ رد و بدل اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow