پاکستان میں موجود تمام کورین باشندوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے )سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر کورین باشندوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کےلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا، ظفر وال، ساہیوال، گل پور، فیصل آباد، مظفر گڑھ، سیالکوٹ ،لاہوراور چنیوٹ میں مجموعی طور پر 59کورین باشندے رہائش پذیر ہیں، جنہیں کورین سفارت خانے کی ہدایت پرایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow