گندم خریداری میں اقربا پروری کا انکشاف کاشتکاروں کا استحصال کیا جانے لگا

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے )گندم خریداری سیزن میں اقربا پروری کا انکشاف،سیاسی گرگے اور مڈل مین نے غریب کاشتکاروں کے استحصال کےلئے قدم جما لئے ،ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پٹیشن سیل کو موصول ایک سورس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں گندم خریداری سیزن کےلئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے ضلع و تحصیل سطح پر بنائی گئی خصوصی کمیٹیوں میں حقیقی کاشتکار وں کو شامل کرنے کی بجائے مقامی سیاستدانوں کے منشی حضرات، منیجروں اور مڈل مین کو شامل کر کے متعلقہ علاقوں کے ایکٹو کاشتکاروں کو نظر انداز کر دیا گیا، جس سے کمیٹیوں میں شامل مفاد پرستوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ حقیقی کاشتکارو ں کا استحصال کیا جا رہا ہے ،اور کاشتکار ان کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئے ہیں،اس ضمن میں کاشتکاروں نے مقامی سطح پر شکایات بھی انتظامیہ کو جمع کروائی ہیں مگر ان شکایات کو وقت کی قلت اور کوروناکی مصروفیات کے باعث پس پشت ڈال دیا گیا صورتحال سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو کمیٹیوں کی فوری سکروٹنی اور میرٹ کے مطابق اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow