پتھر مارکیٹ میں ایس او پیز کے ساتھ کرشنگ شروع کردی گئی

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغرسے )پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران تمام مائننگ فرموں کو کام کرنے کے مشروط اجازت نامے اور ایس او پیز جار ی کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق مائننگ کمپنیوں کو حالیہ لاک ڈاﺅن کے دوران دوبارہ کام کرنے کی اجازت کے بعد محکمہ مائنز اینڈ منرل نے ایس او پیز تیار کر کے فرموں کو مشروط اجازت نامے دینا شروع کر دیئے ہیں جن کے مطابق پہاڑیوں پر کام کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے ،اور دیگر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے نجی شعبہ کی شراکت سے پہاڑی سلسلہ میں عارضی آئسولیشن رومز قائم کرنے کےلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور محکمہ مائنز کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی پابندی ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow