سرگودہا میں پولیس مقابلوں کی بہار میانی میں ایک اور مبینہ مقابلے پر عوام سراپا احتجاج

سرگودھامیں ڈی پی اوفیصل گلزارکی تعیناتی کے بعدماورائے عدالت قتلوں اورپولیس مقابلوں میں اضافہ،
علاقہ بھر میں پولیس خوف اور دہشت کی علامت بن گئی۔محافظوں نے مبینہ طور پر شہری کی جان لے لی۔اچھی شہرت کے حامل پولیس اہلکاربھی پریشان

سرگودھا(نیوزروم سے )سرگودھا میں پولیس بےلگام،محافظوں نے مبینہ طور پر شہری کی جان لے لی،ماورائے عدالت قتل عام ہوگئے،پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام،پولیس نے مخالفین سے رشوت لے کر بیس سالہ تصور کو مارڈالا لواحقین کا الزام۔بتایاجاتاہے کہ سرگودھاکےقصبہ میانی کے20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کا معمہ کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ھو سکا۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مخالفین سے رشوت لے کر بیس سالہ نوجوان تصور کو مار ڈالا۔مقتول کے خلاف کوئی مقدمہ یا کریمنل ریکارڈ نہیں۔لواحقین نے لاش تھانہ میانی کے باہررکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی چھاتی پر بندوق 12بور سے فائر کرکے خودکشی کی ہے۔دوسری طرف سرگودھا میں ماورائے عدالت قتل عام ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔سرگودھا کے شہریوں کو کہنا ہے کہ جب سے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی سرگودھا میں تعیناتی ہوئی ہے ماورائے عدالت قتل میں اضافہ ہوا ہے جسے پولیس مقابلوں کا نام دے دیا جاتا ہے

پولیس کے ترجمان کا موقف ۔سرگودھا: تھانہ میلہ دوہرے قتل کا معاملہ ، ڈی پی او سرگودھافیصل گلزار نے نوٹس لے لیا
سرگودھا: ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرکل سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب
سرگودھا: مسمی آصف علی ولد سلطان محمود نے پسند کی شادی نہ ہونے پر مسماۃ عمیرا بی بی کو فائرنگ کرکے شدید مضروب کر دیا
سرگودھا: پکڑے جانے کے خوف سے آصف علی نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔
سرگودھا: مسماۃ عمیرا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔
سرگودھا: پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow