وزیر داخلہ پنجاب نے سرگودہا ڈویژن میں بھیک مانگنے والے بچوں کی تفصیلات مانگ لیں

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا‘ خوشاب‘ بھکر‘ میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں بھیک مانگنے والے بچوں کی مانیٹرنگ کےلئے ٹیمیں تشکےل دینے کا حکم دیا ہے‘ لاوارث اور گھر سے بھاگے بچوں کو پکڑ کر ان سے زبردستی بھیک منگوانے‘ نشے کا عادی بنانے کی نشاندہی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ٹیمیں تشکےل دیں جو بھیک مانگنے والے بچوں کی مانیٹرنگ کر کے ایسے عناصر کو گرفتار کریں جو ان سے بھیک منگوانے کا دھندہ کر رہے ہےں‘ ذرائع کے مطابق صوبہ میں چھ سے 10 سال کی عمر کے ایک لاکھ کے قریب بچے بھیک مانگ رہے ہےں‘ ان میں اکثریت ایسے بچوں کی ہے جن سے گروہ تشکےل دے کر بھیک منگوانے کا دھندہ کیا جا رہا ہے‘ ایسے سرغناﺅں کے خلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow