وزیر اعلی کے ڈائریکٹرز پر اضلاع میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے وزیر اعلی ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کی سست روی اور ضلعی سربراہان کی عدم توجہی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سرگودھا کو سخت اقدامات اٹھا کر رپورٹ ارسال کرنے کا ٹاسک سونپا ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز،تحفظ ماحولیات، شعبہ اکاﺅنٹس،ہیلتھ،ایجوکیشن، ایگری کلچر سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران کو ڈیڑھ سو سی ایم ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کےلئے بار بار لکھا جا رہا مگر اس سلسلہ میں روایتی سستی اور عدم توجہی کا تسلسل ان افسران کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے لہذا کمشنر سرگودھا زیر التواءسی ایم ڈائریکٹوز پر ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر میکنزم وضع کریں تاکہ مقررہ پیریڈ میں سی ایم ڈائریکٹوز کو نمٹایایا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow