پنجاب بھر کے ٹی بی ہسپتالوں کیلئے ضمنی گرانٹ جاری

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ٹی بی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں غیر ترقیاتی /نان سیلری بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 71کروڑ98لاکھ 29ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کر دی،ذرائع کے مطابق یہ بجٹ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں جون2020تک کے اخراجات پورے کرنے کےلئے جاری گئے ہیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سرگودھا کے ٹی ایچ کیوز کو 4کروڑ21لاکھ 64ہزار روپے ،میانوالی 1کروڑ23لاکھ 63ہزار روپے ،بھکر1کروڑ48لاکھ 88ہزار روپے ،خوشاب کے ٹی ایچ کیوز کو 1کروڑ78لاکھ 98ہزار روپے اورٹی بی ہسپتال سرگودھا 50لاکھ 19ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، سیکرٹری فنانس کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ہیلتھ کو متذکرہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow