یکم جون سے پانچ نئی ٹرینوں کا شیڈول جاری

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )کل یکم جون سے 5 نئی چلنے والی ٹرینوں میں سے ہزارہ ایکسپریس کی بجائے راول ایکسپریس کا نام شامل کرکے شیڈول جاری کردیا گیا ، تمام ٹرینوں کی آن لائن بکنگ بھی شروع ہوگئی ، اپ اور ڈاؤن کی 10گاڑیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے حویلیاں سے براستہ سرگودھا کراچی چلنے والی ہزارہ ایکسپریس کے اجراء کا اعلان کیا گیا تھا مگر 30 مئی ہفتہ کے روز جاری ہونے والے اعلانیہ میں حویلیاں سے براستہ راولپنڈی ، جہلم ، لالاموسے، منڈی بہاوالدین ، ملکوال ، سرگودھا سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کا نام ختم کرکے لاہور سے راولپنڈی کے راول ایکسپریس چلانے کا شیڈول جاری کیا ہے جبکہ باقی چلنے والی ٹرینوں میں خان بابا، کراچی ، شالیمار ، سر سید ایکسپریس گاڑیاں کل یکم جون 2020 سے چلانے کا شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اور ان کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow