سرگودہا پولیس کی خبریں عابد حسین اعوان سے

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے سب انسپکٹر ضیغم نثار اور کنسٹیبل امتیاز خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اسلم ولد احمد دین قوم مسلم شیخ سکنہ منڈا تحصیل قلعہ گنگ ضلع چکوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزم نے اگست2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قینچی موڑ کے قریب اسلحہ کے زور پر مدعی مقدمہ عارف نواز خان سے نقد رقم 44ہزار روپے چھینے اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.050کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسنین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ندیم ولد عبدالغنی سکنہ اسلام پورہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.050کلو گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم سانول ولد اشرف شاہین سکنہ عمر باغ کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 6کیمیکل ڈوریں اور165پتنگیں برآمد کرکے اسکے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے

 

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، کار سوار کے قبضہ سے شراب50لیٹر وپسٹل30بوربرآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ نوری گیٹ کارنمبریFD-900میں سوار ملزم عامر نثار ولد محمد نثار سکنہ ڈیرہ پیر شمیم کاٹن کالونی فیکٹری ایریا کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر دوکین شراب اور پسٹل30بور برآمد ہوا۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

سرگودھا:تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے چرس اور کلاشنکوف برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا سب انسپکٹر ذیشان اسد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع بدررانجھا کے رہائشی محمد نواز ولد فتح محمد سے چرس460گرام اور موضع بدین کے رہائشی جاوید اقبال ولد محمد حیات سے کلاشنکوف معہ30گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارنے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کیے گئے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹرز قیصر عباس، محمدخالد، محمد ارشد محمود، سب انسپکٹرز خرم شہزاد، سہیل ظفر، ظفر حسین شاہ، ناصر عباس، علی نواز شاہ، حافظ محمد نوید اکرم، فاروق حسنات، ذیشان اقبال، احمد شیر، محمد عمیر حسن،رانا شیر محمد،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حافظ طاہر اونر، سرفراز احمد، محمد وسیم،محمد نواز اور کنسٹیبلان شعیب منظور، محسن نعیم، محمد افضال، توقیر عباس، اسامہ امین، فضل احمد، محمد وقار اسلم، عرفان محمود،علمدار حسین، ناصر خان، شاہد محمود، جاوید اقبال، محمد امتیاز، فیصل شہزاد اور زبیر اسلم شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پولیس سرگودھا جرائم کا تدارک اور ماتحتان کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، جراًت اور بہادری ایک بہترین انسانی خوبی ہے سرگودھا پولیس کے افسران وجوان جراًت، بہادری اور بلند حوصلے کی بہترین مثال ہیں ان بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی ضروری ہے پولیس افسر کی محنت کا کریڈٹ اس کو ضرور دینا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور دلیری سے کام کرتے رہیں گے۔

 

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ میانی کا اچانک دورہ انہوں نے تھانے کے ریکارڈ کا ملا حظہ کیا اور ایس ایچ او ، محرر اور دیگر تعینات عملے کو مناسب ہدایات دیں اس موقع پر انہوں نے خودکشی کرنے والے تصور کے لواحقین سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں ہر طرح سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی انہوں نے اے ایس پی بھلوال ماہم خان کو واقعے کی کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow