پنجاب اور ضلعی حکومت کی خبریں

سرگودہا (30مئی 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے موجودہ کورونا صورتحال کے باوجود صوبہ بھر میں ریونیو واجبات کی وصولی میں سرگودہا ڈویژن کو پہلا نمبر حاصل کرنے پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے او راس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریونیو افسران اس معیار کو برقرار رکھیں گے او رجون کے اختتام تک تمام مقرر کردہ اہداف کی سو فیصد وصولی کے علاوہ سابقہ واجبات کی وصولی کو بھی یقینی بنائیں گے ۔ وہ سرکاری واجبات کی وصولی او رگندم کی خریداری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ‘ مسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ سید موسی رضا ‘ اے ڈی سی آر ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک انجم سردار نے شرکت کی ۔ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی کو بہتربنانے ‘ انتقالات او رکھیوٹ کے ایشوز کو ترجیحی بنیادں پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ریونیو سے متعلقہ عدالتی کیسز کو بھی جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو حکومت کے وژن کے تحت ریلیف فراہم کی جاسکے ۔ اجلاس میں انتقالات فیس ‘واٹر ریٹ کرنٹ ‘ واٹر ریٹ بقایاجات ‘ تاوان ‘ زر عی انکم ٹیکس کرنٹ ‘ زرعی انکم ٹیکس بقایاجات اور سٹیمپ ڈیوٹی کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈویژن بھر میں کل 1816مواضعات میں سے 1747کی تصدیق کاعمل مکمل کرکے1665کے نوٹیفکیشن جاری کئے جاچکے ہیں ۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اپریل میں 15346فرد جاری جبکہ 4809انتقالات کئے گئے ہیں ۔ اجلاس میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم ضلعی کمیٹیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جائے۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں ٹائیگرفورس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی مشاورتی عمل مکمل کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے ۔
اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے گندم خریداری مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے گھر گھر مہم کو مزید تیز کرنے او ررینجر زکے علاوہ لیڈی پولیس کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سو فیصد ہدف کو حاصل کرنے تک خریداری مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے بڑے کاشتکاروں کے تمام ریکارڈ کا از سر نو جائزہ لینے اور چھاپوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد ہدف کو حاصل کرنے تک محکمہ خوراک او رریونیو ملازمین کی ہر قسم کی چھٹی پر پابندی برقرار رہے گی۔

سرگودہا(30 مئی 2020)۔ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے فیسکو کی تین سکیموں کی منظوری دے دی ہے ۔ ان سکیموں کا تخمینہ 52لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیسکو ‘ ہائی ویزاو رمحکمہ بلڈنگ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ چک نمبر 82جنوبی کی اضافی آبادی میں فراہمی بجلی کے منصوبہ پر 15لاکھ22 ہزار روپے ‘ چک نمبر 88 شمالی میں ڈیرہ جٹ احسان اللہ ‘ ساجد اکبر باجوہ میں فراہمی بجلی کے منصوبے پر 21لاکھ 96ہزار روپے جبکہ چک نمبر 102 شمالی میں ڈیرہ جٹ زاہد وغیرہ پر فراہمی بجلی کے منصوبہ پر 15 لاکھ 42ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سکیموں کو مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭

سرگودہا (30مئی 2020)ایگزیکٹو انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈویژن فیسکو کی پریس ریلیز کے مطابق مورخہ03-06-2020کوسرکٹ ہاﺅس کے فیڈرزشام پانچ بجے سے سات بجے تک،مورخہ05-06-2020تا15-06-2020تک لگاتارصبح آٹھ بجے سے لیکر دوپہر بارہ بجے تک گرڈ طالب والا الیون کیوی سٹرو پاک ،روز ویلی ،لاہور روڈاور اسی طرح شالیمار 132گرڈچک گیمن کی مورخہ 06-06-2020تا12-06-2020تک لگا تار صبح نو بجے سے لیکر سہ پہر تین بجے تک کی بجلی بوجہ ضروری مرمت بند رہے گی۔
٭٭٭٭٭
صوبہ بھر میں منہ اورناک ڈھانپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ
انتظامیہ،پولیس اور ٹریفک وارڈن منہ اور ناک نہ ڈھانپ کر باہر آنے پر سخت وارننگ دیں گے
جناح اور میوہسپتال میں پلازما ڈونرز کی فہرستوں کی تیاری، تشویشناک حالت میں مریضوں کو پلازما دیا جائے گا
کابینہ کمیٹی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایک ہزار لیڈی ڈاکٹرزکے انٹریوز کی اجازت دے دی
پبلک سروس کمیشن کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناکرتحریری امتحانات او رانٹرویو کی اجازت کا فیصلہ بھی کیاگیا
لاہور میں کورونا مریضوں کی نقل وحمل کے لئے میوہسپتال میں سنٹرل کنٹرول روم قائم ،ڈاکٹر اسد اسلم آپریشن کمانڈر
ایس او پیز کے مطابق پارکس،ریسٹورنٹس اورمختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کی جائیں گی
پنجاب میں 2لاکھ 28ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے، بیڈز کی کوئی کمی نہیں، ہزار بیڈ ابھی تک خالی ہیں:بریفنگ
ریسٹورنٹس کھولنے سے متعلق وفاق کی ہدایات پر عمل کیاجائے گا، میسر وسائل میں بہترین اقدامات کررہے ہیں:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ،شرکاءنے تجاویز اور سفارشات پیش کیں
لاہور30 مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدات کابےنہ کمےٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-اجلاس کے شرکاءنے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور پنجاب میں ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا-اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں منہ او رناک ڈھانپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،جس کے تحت انتظامیہ ،پولیس اور ٹریفک وارڈن منہ او رناک نہ ڈھانپنے والے افراد کو تنبہ کر سکیں گے- کابینہ کمیٹی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ایس او پیز کے تحت ایک ہزا رلیڈی ڈاکٹرز کے انٹرویوزکی اجازت دے دی- پنجاب پبلک سروس کمیشن ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنا کر تحریری امتحان اور انٹرویوز لے سکے گاتاہم این سی او سی کو پنجاب پبلک سروس کمیشن انٹرویوز کی اجازت کے فیصلے سے آگاہ کیاجائے گا-اجلاس میں طے کیا گیاکہ مقامی طو رپر وینٹی لیٹر اور ریسپارائٹرکی تیاری کی اجازت کے لئے ڈریپ سے رجوع کیاجائے گا-پارکس کھولنے کی تجویز کا جائزہ،حتمی فیصلہ این او سی او کرے گا- تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار اور 2دن تعطیل کا فیصلہ بھی این سی او سی کرے گا-لاہور کے میو اورجناح ہسپتال میںپلازما ڈونرز کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی،ایکسپرٹ پروٹوکول کے تحت نازک حالت میں کورونا مریض کا پلازما سے علاج کیا جاسکے گا-لاہور میں کورونا مریضوں کی نقل و حمل کے لئے سنٹرل کنٹرول روم میو ہسپتال میں بنایا جائے گا اور ڈاکٹر اسد اسلم سنٹرل کنٹرول روم کے آپریشن کمانڈر ہو ںگے -اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پنجاب میں 2لاکھ 28ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-پنجاب میں کورونا مریضوں کے لئے بیڈز یا سہولیات کی کوئی کمی نہیں-صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کے لئے مختص ایک ہزار سے زائد بیڈ ابھی تک خالی ہیں-وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آگاہ کیاکہ کورونا اخراجات سے متعلق اعدادوشمار محکمانہ ویب سائٹ پر میسر ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق سے 1500 وینٹی لیٹر فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی- میسر وسائل میں کورونا سے بچاﺅ کے لئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں-ریسٹورنٹس ،کیفے وغیرہ کھولنے سے متعلق وفاق کی ہدایات پر عمل کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کورونا کے کسی مریض کو سرکاری ہسپتال میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہونا چاہےے- صوبائی وزراءعبدالعلیم خان،راجہ بشارت، یاسمین راشد ،میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، سیکرٹریز خزانہ واطلاعات ،کمشنر لاہورنے اجلاس میں شرکت کی جبکہ دیگر اعلیٰ حکام کی ویڈیولنک کے ذریعے اپنے دفاتر سے اجلاس میںشریک ہوئے-
٭٭٭٭
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کامرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور30مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشیدراشد ہزاروی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
٭٭٭٭
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال
کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے:عثمان بزدار
لاہور30مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا- پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے۔معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے۔ سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے۔پنجاب حکومت امتناع وباءآرڈیننس متعارف کراچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ آرڈیننس کا مقصد وباءکے دوران حکومتی اقدامات پر موثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے امتناع وباءآرڈیننس کا اجراءکیا۔ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔
٭٭٭٭

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو کوروناکے خاتمے کےلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا
کورونا سے بچنا ہی نہیں بلکہ اسے ہمیشہ کے لئے ختم کرنا چاہتے ہیں:عثمان بزدار
لاہور30 مئی: وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمدنے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، عمومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاﺅ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ حکومت پنجاب کورونا کے خاتمے کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلا رہی ہے -لاہور، راولپنڈی او ردیگربڑے شہروں میں کورونا سے بچاﺅ کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماجی رویوں میں تبدیلی سے ہی کورونا کاخاتمہ ممکن ہوگا-پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے شرح اموات کا تناسب آبادی کے لحاظ سے کم ہے -کورونا سے بچاﺅ کے لئے ڈاکٹرز ،ہیلتھ پروفیشنلز، پولیس اور دیگر ادارے سرتوڑ محنت کر رہے ہیں-عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا سے بچنا ہی نہیں بلکہ اسے ہمیشہ کے لئے ختم کرنا چاہتے ہیں-وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمدنے اس موقع پر کہاکہ کورونا سے بچاﺅ کے لئے حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات قابل تقلید ہیں-باقی محض شور مچاتے رہے بزدار حکومت نے کورونا کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے -ملاقات میں راولپنڈی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے 3افراد کے جاںبحق ہونے پر اظہارافسوس
لاہور30 مئی: وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد کے جاںبحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں – وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے-
٭٭٭٭
[30/05, 5:03 pm] Sjjad Bhatti: باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب سرگودہا ڈویژن
(مقبول ملک)
ہینڈآ¶ٹ 642
سرگودہا(30 مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سبزی وفروٹ منڈی کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے سبزی وفروٹ کی طلب ورسد او رقیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا او رانہوںنے وہاں پرکورونا وائرس کے بچا¶ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ کورونا وائرس کو پھلنے سے روکا جاسکے ۔انہوں نے وہاں پر صفائی کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
٭٭٭٭٭

سرگودہا (30مئی 2020)۔سابق چیف انسپکٹر آف ٹریژیز اینڈ اکا¶نٹس فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور آصف سہیل کی ناگہانی وفات پر وفات پر ڈسٹرکٹ اکا¶نٹس آفیسرون سرگودہا آصف امتیاز کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلا س میں ڈسٹرکٹ اکا¶نٹس آفیسر سکینڈ راجہ طارق مسعود اور ایڈمن آفیسر محمد اعجاز باجوہ سمیت جملہ ملازمین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔ شرکاءنے شاندار محکمانہ خدمات پر مرحوم آصف سہیل کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow