اگلے دونوں میں روزانہ تین دن بارشوں کا امکان

پچھلے کچھ دن سے سرگودھا ڈویژن میں متوقع بارشیں نہیں ہو رہی۔بیشک یہ اللہ کا ہی کام یے ہم تو صرف انتہائی تھوڑے علم کے ساتھ پیشنگوئی ہی کر سکتے ہیں۔
اگر آنے والے کچھ روز کے موسم کی بات کریں تو اگلے تین دن سرگودھا ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر بارشوں کا امکان ہے۔
آج دیر رات یا کل صبح بھکر، میانوالی، منکیرہ، حیدر آباد تھل، نورپورتھل، پنجگرائن، کلور کوٹ، دریا خان سمیت بھکر اور میانوالی کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران سرگودھا اور خوشاب میں کہییں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے بعد منگل کی صبح کو سرگودھا، خوشاب، میانوالی میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بھکر میں بارش ہو سکتی ہے۔
بدھ کی دیر رات اور صبح کے دوران بھکر، منکیرہ، حیدرآباد تھل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے بعد بارشوں کا یہ سلسلہ سرگودھا ڈویژن میں کمزور پڑ جائے گا۔اس دوران سب سے زیادہ بارشیں بھکر، منکیرہ، حیدرآباد تھل میں ہوں گی۔انشاءاللہ
بھکر میں اگلے تین دن روزانہ دیر رات اور جلد صبح بارشوں کی توقع ہے۔میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بھی کم از کم ایک بارش تو ہو ہی جائے گی۔انشاءاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow