بھلوال پولیس نے 48 گھنٹوں اغواء شدہ بچی برآمد کرلی

سرگودھا: پولیس کی بروقت کاروائی، 48گھنٹوں کے اندر اغواء کاروں کو گرفتار کرکے کمسن بچی کا بازیاب
سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان چک نمبر7ایم ایل کے رہائشی ملزمان سکندر اور خضر حیات نے چک نمبر13شمالی بھلوال کی رہائشی مسماۃ نادیہ پروین دختر محمد صدیق کی 8سالہ کمسن بچی مہک ناز کو اغواء کرلیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ارباب طفیل اور ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتارکرکے مغویہ کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال، ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کر کے ملزمان کے گھروں پر ریڈ کرکے اور دوحقیقی بھائی ملزمان سکندر حیات اور خضر حیات پسران نذیر احمد قوم گوندل سکنائے چک نمبر17ایم ایل کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے اغواء ہونے والی کمسن بچی مہک ناز کو بازیاب کرواکربعدازقانونی کاروائی اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow