شاہ پور صدر نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا

سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، اندھے قتل کاملزم گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹرعابد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم غلام عباس ولد غلام حسین سکنہ بکھر بار کو گرفتارکرلیا ہے۔ مورخہ 12مئی 2020کو بھٹوکالونی بکھر بار کے رہائشی مقتول قادر یارولد محمد خان کو نامعلوم وجوہات کے بنا پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ناحق قتل کر دیا تھاجس پر تھانہ شاہ پورصدر میں مقدمہ درج کیا گیانامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنچ تھا ۔ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اور انکی ٹیم نے روائتی طریقہ کار تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نامعلوم ملزم کو ٹریس گرفتارکرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow