تھانہ کینٹ نے سات اشتہاری گرفتار کرلئے

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالتی شہادت سے منحرف ہونے والے سات اشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے سات اشتہاری مجرمان محمد زمان، محمد صدیق پسران غلام قادر سکنائے سکندرآباد میانوالی، ظفر اقبال ولد سلطان محمود سکنہ موچھ میانوالی، رب نواز ولد غلام محمد سکنہ دے والی میانوالی، کرم داد، غلام رزاق اور اللہ داد پسران محمد رمضان سکنائے دارخیل میانوالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان 5مئی2019کو دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالتی کاروائی کے دوران اپنی اپنی شہادت سے منحرف ہوگئے تھے اور موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا اور ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے گئے جو کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow