یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر سرگودہا پریس کلب سے احتجاج ریلی نکالی گئی

سرگودھا(بیورورپورٹ) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق بدھ کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل سرگودھا کی جانب سے پریس کلب سے پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے کے سینئر رکن سپریم کونسل علامہ سید تصور حسین نقوی، ریجنل صدر سرگودھاعلامہ غضنفر عباس کاظمی،شفقت علی ترابی، ضلعی کنونیر اکمل حسین جعفری،ذاکر سید مشتاق حسین شاہ، ذاکر علی رضا کھوکر، علامہ انصر اعجازبلوچ،علامہ حسنین محمدی،عرفان حیدر نقوی،،ذاکر غلام اصغر بلوچ، محمد شاہد خان بلوچ، محمد سرور اور دیگر رہنما کررہے تھے۔ مظاہرین نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی تصادیر، مختلف بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی ازسرنوتعمیر کیلئے مطالبات درج تھے۔ریلی نے حسین چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لی جہاں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ تصور حسین نقوی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی مسماری کا راستہ روک لیتی تو کسی کو بیت المقدس کو آگ لگانے کی جرات نہ ہوتی۔ علامہ سید غضنفر عباس کاظمی نے کہا کہ 8شوال کا احتجاج کسی ذات یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ عظیم اسلامی اور انسانیت کے ورثے کے تحفظ کے لئے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین کی عزت و حرمت ان کی زند گی میں واجب ہے اسی طرح بعدازحیات انکے مقابر اور مزارات کی تعظیم بھی لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی وبا¶ں اور بلا¶ں کے خاتمے کیلئے مزارات مقدسہ اور اسلامی آثار کی عزت رفتہ کی بحالی ضروری ہے کیونکہ جن ہستیوں نے اسلام اور توحید کو بچایا ان کی حرمت بھی لازم اور شفا ہے۔انہوں نے کرونا کے جڑ سے خاتمے اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر شرکائے مظاہرہ نے پُرجوش نعروں کی گونج میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں مسلم حکمرانوں پر زوردیا گیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلی کی ازسرنوتعمیر کیلئے برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر سفارتی دبا¶ ڈالیں۔قرارداد میں باورکرایا گیا کہ سفیر امن قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اور نمائندہ اجتماع اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومت ِپاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ و سعودی عرب پر سفارتی سطح پر دبا¶ ڈالے کہ وہ مزاراتِ مقدسہ کی عظمتِ رفتہ کو فوری بحال کرے کیونکہ مشاہیر اسلام کے آثار اسلام کی شان و شوکت کے وہ مراکز ہیں جہاں سے دنیا بھر کو درسِ ہدایت ملتا ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر زوردیاگیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے تاریخی اسلامی آثار کی عزت رفتہ کی بحالی کیلئے فوری عملی اقدامات کریں۔ بعد ازاں جلوس کے شرکاءپر جوش نعرے لگاتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ماتمی سنگتیں دعائے علی اکبر ؑ، شہزادہ علی اکبر ؑ نے بھی شرکت کی۔

سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج چوتھے روز بھی چکن فروشوں نے سرکاری نرخوں پر چکن کا گوشت فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ اور شہر بھر کی تمام دکانیں بند ہیں۔دوسری لاہور میں صوبائی وزیر میاں اسلم کے ساتھ ہونے والے مذکرات بھی ناکام ہو گئے پولٹری مالکان اور چکن فروشوں نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر عابد ہنجرا اور وائس چیئرمین محمد ندیم عطاری کے مطابق چھوٹے دوکاندار کسی صورت بھی مہنگے داموں برائلر خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ پولٹری فارم اور شیڈ سے زندہ مرغی 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ شہر تک پہنچتے ہوئے اس کا ریٹ اڑھائی سو روپے فی کلو تک پہنچ جاتا ہے۔ جبکہ گوشت 32کا ریٹ 320 روپے فی کلو تک دستیاب ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولٹری فارم اور شیڈ والوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ 260 روپے فی کلو برائلر کا گوشت فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں چھوٹا دوکاندار اپنا نقصان کرکے 260 روپے برائلر کا گوشت کیسے فروخت کر سکتا ہے۔ برائلر کا ریٹ طلب اور رسد کے فارمولے پر چلتا ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل پرچوتھے روز بھی شہربھر میں چکن فروخت کرنے والی تمام دکانیں نےمکمل ہڑتال کی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow