ڈرائیونگ لائسنس پر تین ماہ کے بعد پابندی ہٹا لی گئی ایس او پیز جاری

سرگودھا (آن لائن )لاک ڈاؤن کی وجہ سے  ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی تین ماہ گزرنے کے بعد اٹھالی گئی- جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کا کہنا تھا کہ  ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے امیدواروں کو فیس ماسک اور  دستانے پہن کر ٹیسٹ میں شامل ہونا ضروری قرار دے دیا ہے – ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے امیدواروں کو ٹیسٹ میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی ان کا لائسنس جاری ہوگا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  ملک فیصل گلزار کے احکامات پر انٹری پوائنٹ پر امیدواروں کو روک کر انہیں ہدایات سے اگاہ کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow