کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پی ایم اے بہت جلد سیمنار کا انعقاد کرے گا ڈاکٹر سکندر وڑائچ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیمینار منعقد کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو شرکت کی دعوت دی جائیگی یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے بتائی انہوں نے بتایا کہ اس سیمینار کا مقصد کرونا وائرس کیخلاف کئے جانیوالے اقدامات کی روشنی میں عوام کو اپنا طرز زندگی اپنانے کے متعلق آگاہی دی جائیگی سیمینار میں سرگودھا چیمبر آف کامرس‘ تاجر نمائندے‘ وکلاء‘ صحافی‘ علمائے کرام‘ ٹرانسپورٹر‘ غرض تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائیگی اور ان کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت کو ان پر عملدرآمد کیلئے تجاویز ارسال کی جائینگی تاکہ لوگ کرونا وائرس سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow