گورنر پنجاب بہت جلد سرگودہا میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے دورہ کریں گے جہاں اسکیموں پر غور کیا جائے گا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے زیر انتظام عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں رواں ماہ کے آخر میں سرگودھا کا دورہ کرینگے جہاں وہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا جائزہ لیں گے حکومت نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کیلئے 6 سو کروڑ کا پی سی ون منظور کیا ہے جس کے تحت سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور رواں ماہ کے آخر میں سرگودھا کا دورہ کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow