حکومت عوام کو آسودہ حال کرنے کیلئے ہر قدم اٹھا رہی ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی اس کا ایک مظہر ہے ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور مختلف اشیاء کی قیمتیں کم کرنے میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اہم کردار ادا کرینگی ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ہمسایہ ممالک کی نسبت کم ہیں جس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشت کو جو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اس کی تلافی کیلئے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک دنیا کے تمام ممالک کے عوام کو پیچھے چھوڑ چکا ہے تمام خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی امداد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow