کورونا کے بڑھتے مریض ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام ریٹائرڈ ڈاکٹرز اور فائنل ایئر کے طلباء کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران‘ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں حکومتی اقدامات میں ان کی معاونت کریں تاکہ لوگوں کو کرونا کی وباء سے بچانے کیلئے ان کی خدمات کو یقینی بنایا جاسکے اس سلسلہ میں نئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس انٹرویو کے ذریعے بھرتی کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow