سرگودہا شخصیات کے بیانات

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے ٹڈی دل اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کیلئے کرونا وباء سے بچاؤ جیسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اگر فوری طور پر ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستانی قوم کو کرونا کے علاوہ دیگر بیماریوں کیساتھ ساتھ غذائی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جو حکومت کیلئے مشکل ترین عمل ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم پاکستان کے مرکزی چیئرمین شعمون باقر علی اور وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل فصلوں کو چٹ کررہی ہے اس کے خطرناک نتائج کیلئے قوم کو تیار رہنا ہوگا جس طرح حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے کرونا کی طرح ٹڈی دل اور دیگر بیماریوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے شعمون باقر علی اور شاہین احسان مغل نے اس وقت پاکستان جوکہ پہلے ہی مختلف مسائل میں گھیرا ہوا ہے ٹڈی دل کے حملوں نے مختلف فصلیں کئی شہروں میں اجاڑ دی ہیں جبکہ ان کے حملے ابھی جاری ہیں جن کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری مالی امداد کی بھی ضرورت ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا میں مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے تاکہ عوام ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہ سکیں ذخیرہ اندوز عوام کیساتھ ساتھ حکومت کیلئے بھی مشکلات کا موجب بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت آٹا بحران ختم کرنے کیلئے حکومت نے فلور ملز مالکان سے مذاکرات کرکے اس کا حل نکال لیا ہے اسی طرح جن کاشتکاروں نے گندم ذخیرہ کررکھی ہے ان کیلئے بھی حکومت متحرک ہے اور انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں یہ بحران بھی ختم ہوجائیگا راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوز ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے جو عوام کیساتھ ساتھ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر توجہ نہ دی گئی تو کرونا وائرس کی طرح پولیو اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا حکومت دیگر فلاحی کاموں کیساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی توجہ دے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سیوریج لائن میں پولیو وائرس کے انکشاف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ پاکستان میں 22 کروڑ عوام میں سے بمشکل ایک کروڑ عوام پینے کے صاف پانی سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ 21 کروڑ عوام مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی طرف توجہ دیتے ہوئے تمام شہروں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور نہروں پر ٹیوب ویل لگا کر پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے دو دن کے اندر بھارتی ڈراؤن گرا کر ثابت کردیا ہے کہ پاک فوج اندرونی مسائل کیساتھ ساتھ اپنی سرحدوں سے غافل نہیں ہے اور ملکی دفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں اور پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت عثمان عتیق نے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل نے ٹی وی پروگرام میں ایک بات آج سے چند سال پہلے اپنی زندگی میں کہی تھی کہ دنیا کہے گی کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کے تعاون سے افغانستان میں روس کو شکست دیدی پھر ایک وقت آئیگا کہ دنیا کہے گی کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کو امریکہ کی مدد سے افغانستان میں شکست دیدی آج امریکہ افغانستان سے بھاگنے کیلئے پَر تول رہا ہے خود امریکہ کے حالات جس نہج پر ہیں انشاء اللہ بھارت اور امریکہ جو دنیا میں مظالم ڈھا رہے ہیں اپنی منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گے عثمان عتیق نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کام کرنیوالی پوری پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک پر کوئی کڑا وقت آیا پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow