آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی تمام ادارے الرٹ رہیں اسد الرحمن گیلانی

سرگودہا۔۔۔۔ مقبول احمد ملک سے ۔۔۔۔۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد الرحمن گیلانی نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ آنے والے دنوںمیں کورونا کے ممکنہ مریضوں کے تعداد بڑھ سکتی ہے تمام انتظامات کو مکمل رکھا جائے ۔ وینٹی لیٹرز کی مناسب تعداد‘ ٹرینڈ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے عوام الناس کے ماسک کے لازم استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے بھر پور آگاہی مہم چلانے اور عدم تعاون کی صورت میں سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ آج اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں کورونا ‘ ڈینگی ‘ ٹڈی دل ‘ گندم خریداری مہم ‘ احساس پروگرام او رپرائس کنٹرول کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین ‘ اے ڈی سی آر میثم عباس ‘ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام شبیر طاہر ‘ ڈی ایف سی محمد سفیان اور پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکند حیات وڑائچ نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے تمام فیلڈ ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد کو بڑھانے نیز آئسولیشن سنٹرز پر ادو یات او رتمام ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کورونا سے متعلق آئے روز ہونے والی جدید تحقیق کے بارے ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل عملہ کے ریفریشر کورس باقاعدگی سے کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اجلاس کو سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ مقامی افراد کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے او راس وقت 241متاثرہ مریض زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع میں 112ہوم آئسولیشن سائٹ میں 167 مریض زیر علاج ہیں جبکہ آئسو لیشن سنٹرز میں 45متاثرہ مریضوں کاعلاج جاری ہے ۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بتایاگیاکہ ضلع میں 5053مشتبہ مقامات کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی ہفتہ وار مانیٹرنگ کی جارہی ہے او راب تک 101مقامات سے ڈینگی لاروا ملا ہے ۔ 645ان ڈور اور آ¶ٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔ احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایاگیاکہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے سرگودہا کے 56ہزار 452مستحق خاندانوں کی نشاندہی کی گئی او راب تک 35ہزار 995 مستحق خاندانوں میں 43کروڑ 19لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کے فیزون میں 43ہزار834 مستحقین میں 54کروڑ 94لاکھ 64ہزار روپے جبکہ فیز ٹو میں 60ہزار 479 مستحق خاندانوں میں 72 کروڑ 57لاکھ 48ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اجلاس کو ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے لاک ڈا¶ن کی صورتحال او رقانون شکنی پر اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا آرڈی نینس کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ 42ہزار روپے جرمانہ جبکہ چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کریک ڈا¶ن کے دوران 321 دکانوں کو سیل ‘156ایف آئی آر جبکہ 9لاکھ 19ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیاگیا ۔ انہوں نے بتایاکہ رمضان المبارک میں 2214 مساجد کی چیکنگ کی گئی اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر 77مساجدکی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ لاک ڈا¶ن نرمی کے بعد 56 فیکٹریوں او ر13مائنز کی چیکنگ کر کے ایس او پیز پر عمل درآمد کاجائزہ لیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1816 مارکیٹوں کے دورے کر کے18968 دکانوں کا معائنہ ‘ قانون شکنی پر 36ایف آئی آر درج کر کے2530 دکانداروں کو مجموعی طو رپر 48لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔ اجلاس کو اے ڈی سی آر میثم عباس نے گندم خریداری کے حوالے سے بتایاکہ اب ضلع میں اب تک 67ہزار 18 میٹرک ٹن گندم خریدکر 65.69فیصد ہدف حاصل کرلیاگیا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پانچ جون تک زیادہ سی زیادہ ٹارگٹ حاصل کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے حوالے سے بتایاگیا کہ سرگودہامیں اب ایک دو جھنڈ آئے جو کوئی خاص نقصان پہنچائے بغیر گزرگئے ہیں تاہم مختلف علاقوں میں انسداد ٹڈی دل سپرے جاری ہے او رآئندہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کے حوالے سے بتایاگیا کہ سرگودہا سے 18ہزا ر217افراد نے رجسٹرڈکروایا ہے۔اب تک 12 ہزار 531 افرا د سے رابطہ کیا جاچکاہے او رایک ہزار 355 افراد کو کورونا سنٹرز ‘ کفالت سنٹرز ‘ ہسپتالز او ریوٹیلٹی سٹورز سمیت مختلف اداروں میں ذمہ داریاںسونپی جاچکی ہیں ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے اپنے اضلاع میں گندم خریداری ‘ ٹڈی دل او رکورونا کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی مفصل بریفنگ دی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow