گوالا کالونی میں الاٹمنٹ کیلئے ازسر نو درخواستیں وصول کی جائیں کمشنر سرگودہا فرح مسعود


سرگودھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقبول احمد ملک سے ۔۔۔۔۔۔۔فرح مسعود نے گوالا کالونی کے تعمیراتی کام کو جلداز جلد مکمل او رگوالوں سے پلاٹوں کی آلاٹمنٹ کے حوالے سے نئے سرے سے درخواستیں طلب کرنے او رگوالوں کو کالونی میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے گوالا کالونی میں جانے کے انکاری گوالوں کو شہر سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے دفتر میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ اجلاس میں سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد اور اے سی آر شعیب نسوانہ بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام جاری سکیموں کو 15 جون تک ہرصورت مکمل کرنے اور شہر میں صحت وصفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے انکروچمنٹ او رصفائی آپریشن کیلئے ڈرائیور کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعو دنے ہا¶سنگ سوسائٹیز کے عرصہ دراز سے میٹروپولیٹن میں زیر التوا کیسز کابھی نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ڈی پی ڈی سی کا ہفتہ وار اجلاس بلوا کر تمام کیسز کو نمٹانے کی بھی ہدایت کی او راس ضمن میں ان کے دفتر میں ہفتہ وار رپورٹ بھی بھجوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے شہر میں سینی ٹیشن کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے رات کی شفٹ کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے سلائٹر ہا¶س کی صورتحال پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہر ہفتہ سلائٹر ہا¶س کادورہ کرکے رپورٹ ان کے دفتر میںجمع کروانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے شہر میں ٹریفک سنگنلزکو فنکشنل کرنے ‘ تمام سٹریٹس لائٹس کو چالواو رکھلے مین ہولز کے ڈھکنے رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ موصولہ شکایات پر مجاز افسران کا محاسبہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے تمام سرکاری دفاتر میں ہر ہفتہ جراثیم کش سپرے کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی نے ڈ¶یژن بھر میں انسدادٹڈی دل سرگرمیوں بارے مفصل بریفنگ دی ۔ اے ڈی سی آر شعیب نسوانہ نے گندم خریداری مہم اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے پیشگی اٹھائے جانے والے اقدامات وانتظامات بارے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں سرکاری واجبات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow