پنجاب حکومت عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے محکمہ ہیلتھ میں ٹریننگ پروگرام شروع کرے گی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغرسے) ضلع کے شہری ودیہی علاقوں میں دستیاب وسائل کے مطابق کورونا سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے حکومت پنجاب نے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز،لیڈی ہیلتھ سپروائزرز،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،کمیونٹی مڈ وائف سٹاف اور ویکسی نیٹرز کو مرحلہ وار ٹریننگ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جس میںکورونا لاک ڈاﺅن کے دوران ماں اور بچے کی دیکھ بھال،لیبر رومز،مانیٹرنگ آف ایم سی ایچ سروسز،کولڈ چین سے بہتر استفادہ ،وبائی امراض سے بچاﺅ اور قبل از وقت انتظامات ،کوالٹی آف فیملی پلاننگ سروسز سمیت دیگر امور کے بارے میں ماہرین آگاہ کرینگے ،صوبائی حکام نے پروگرام کے ضلعی ڈائریکٹر کو ٹریننگ سیشنز کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow