پری مون سون میں ڈینگی لاروا جنم لے سکتا ہے ضلعی حکومت روک تھام کیلئے سرگرم ہوگئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغرسے) پری مون سون کے آئندہ چند روز تک شروع ہونیوالے سیزن کے دوران نشیبی علاقوں خصوصاً پارکس اوربازاروں میں ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے خدشات لا حق ہےں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں کسی بھی جگہ پانی کے کھڑا ہونے پر فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی مگر اس سلسلہ میں متعلقہ شعبہ کی طرف سے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے اور صرف شہر میں سو سے زائد مقامات پر گلیوں و سڑکوں پر کھڑا پانی افسران کی کارکردگی کا منہ چڑھا رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اپنے جاری احکامات پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow