غیر معیاری سینیٹائزر کی ضلع بھر میں فروخت ڈرگ انسپکٹر کے خلاف انکوائری ملی بھگت کا شکار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغرسے) سستے اور غیر معیاری سینی ٹائزرکی ملی بھگت سے مہنگے داموں فروخت کی انکوائری و چھان بین مبینہ ملی بھگت سے لپیٹ دی گئی، ذرائع کے مطابق بھیرہ میں علاقہ کے ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے مقامی طور پر سستا سینی ٹائزر تیار کروا کر مہنگے داموں فروخت کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو ملنے والے ٹھوس شواہد ضائع کر دیئے گئے یہی نہیں شکایات گزاروں کوبھی چپ کروا دیا گیا اور مختلف میڈیکل سٹوروں کے مالکان کی جانب سے ڈرگ انسپکٹر کے حق میں بیان حلفی ریکارڈ کا حصہ بنا کر کیس کو فائل کرنے کےلئے گزشتہ روز رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے علاقے میں خود جا کر پتہ کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی اور بیان حلفی بھی دفتر منگوالئے جبکہ سستے اور غیر معیاری سینی ٹائزر کی فروخت علاقے میں اب بھی جاری ہے ، اگر تھرڈ پارٹی چیکنگ کروائی جائے تو حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow