پل 111 کریشر پہاڑیوں پر شیڈول کے برعکس بلاسٹک قریبی آبادیاں پریشانی سے دوچار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغرسے) پتھر مارکیٹ میں شیڈول کے برعکس بلاسٹنگ کا عمل جہاں قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ثابت ہو اہے وہاں حفاظتی انتظامات اور شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے اطراف کے علاقوں کی املاک کو نقصان ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت جانی نقصان کا اندیشہ لگا رہتا ہے ، 123جنوبی پتھر مارکیٹ کے اطراف قائم دیہات کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ مائنز کی مبینہ ملی بھگت سے متذکرہ پہاڑی پر صبح سے افطاری کے وقت تک بلاسٹنگ کا عمل بغیر وقفہ سے جاری رہتا ہے حالانکہ انتظامیہ نے باضابطہ شیڈول جاری کر رکھا ہے جس پر سرے سے عملدرآمد نہیں ہو تا،بلکہ حفاظتی انتظامات بالائے طاق رکھ کر ہونیوالی بلاسٹنگ کے دوران اطراف کے علاقوں میں پتھراﺅسے املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے ، متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں مگر شکایات کے باوجود کوئی نوٹس ہیں لیا جا رہا، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow