سرگودہا میں ڈیزل اور پٹرول نایاب ہونے لگا انتظامیہ بے بس

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغرسے) قیمتوں میں کمی اور شارٹ فال ، سرگودھا میں ڈیزل نایاب ہو گیا، ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سرگودھامیں اس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، بیشتر پیٹرول پمپوں پر سٹاک ختم ہونے کے بورڈ لگ گئے جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ ایسے کاشتکاروں جو کہ نئی فصل کی بوائی میں مصروف ہیں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل چلانے کےلئے ڈیزل درکار ہے جس کے نہ ملنے کی وجہ سے نئی فصل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث سستا ہونے کے باوجود ڈیزل نہیں مل رہا جس کی وجہ سپلائی نہ ہونا ہے ، پیٹرول پمپ مالکان سپلائی سے قبل نئے ریٹ پر ڈیزل فروخت کرنے کو تیار نہیں، جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے گزشتہ دس روز سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow