پورے ریجن اور سرگودہا میں پانی کے نمونے حاصل کرنے کا فیہ خدشہ ہے کہ سرگودہا کا سارا پانی مضر صحت ہے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغرسے) سرگودھا سمیت ریجن بھر کے پبلک مقامات پرزمینی اور پینے کےلئے استعمال ہونیوالے پانی کے نمونہ جات طلب کر لئے ،ذرائع کے مطابق تحفظ ماحولیات کی رپورٹ آگاہ کیا گیا ہے کہ سرگودھا ریجن کا زمینی پانی نہ صرف تیزی سے کڑوا ہو رہا ہے بلکہ اس کی سطح بھی زوال پذیر ہو رہی ہے ،جس کے باعث پینے کےلئے جہاں پانی کی شدید قلت ہے وہاں سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے اور سیوریج سسٹم کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کی ناپید سہولیات کی وجہ سے زمینی پانی بھی ناقابل استعمال ہو کر مسائل میں اضافہ کر رہا ہے ، سرگودھا کے چاروں اضلاع میں بنائی گئی واٹر سپلائی سکیمیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں ،حال ہی میں صوبائی حکومت نے ان واٹر سپلائی سکیموں میں پانی کی کلورنیشن کے احکامات جاری کئے جن پر فنڈز کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر عملدرآمد سے گریز کیا جا رہا ہے ،متذکرہ صورتحال کے تناظر میں منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز پاکستان کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ ترجیح بنیادوں پر پانی کے نمونہ جات ارسال کئے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow