گزشتہ سال کی نسبت امسال پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) کرونا وائرس کی وباء نے جہاں ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے وہاں پر تربوز‘ خربوزہ‘ فالسہ‘ آڑو اور اسی طرح دیگر پھلوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت کمی دیکھنے میں آرہی ہے 20 روپے کلو میں فروخت ہونیوالا تربوز 10 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے اسی طرح خربوزہ جو ہمیشہ 60 سے 70 روپے کلو میں فروخت ہوتا تھا اب وہ 25 سے 30 روپے کلو میں دستیاب ہے یہی صورتحال فالسہ کی بھی فالسہ ہمیشہ 250 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہوتا تھا مگر اس سال فالسہ 150 روپے سے 180 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ آڑو اور دیگر پھل بھی کم قیمتوں پر مل رہے ہیں آم کی کثیر تعداد مارکیٹ میں آنے سے اس کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow