پٹرول کی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل کرنیوالے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اس سلسلہ میں تمام پٹرول پمپ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تفریق سپلائی کو جاری رکھیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ کھلے عام ڈیلروں کو پٹرول فراہم کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی شہر بھر میں کھلا پٹرول 100 روپے سے 110 روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پٹرول پمپ مالکان کی اکثریت پٹرول فراہم کرنے سے انکاری ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow