سرگودہا میں جرائم کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے پولیس اور انتظامیہ کا کردار مثالی ہے ،مظہر احمد ملک ،شیخ مسعود

گودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا کے مسائل کو حل کرنے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس اور انتظامیہ کا کردار مثالی ہے یہی وجہ ہے کہ سرگودھا دیگر اضلاع کی نسبت پر امن اضلاع میں شامل ہے اور یہاں پر جرائم کی شرح صوبہ بھر کے تمام شہروں سے کم ہے اسی طرح انتظامیہ کے افسران کی بہتر حکمت عملی سے کاروباری طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے جس طرح اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں تاجر کمیونٹی کا کردار بھی قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل اور اے ایس پی سرگودھا احمد شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران گرلز کالج روڈ کے صدر شیخ مسعود احمد نے سرگودھا چیمبر آف کامرس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں صدر مظہر احمد ملک کی جانب سے دونوں افسروں کو دی جانیوالی شیلڈز کے موقع پر کیا شیخ مسعود احمد نے کہا کہ چیمبر اور انتظامیہ کے درمیان باہمی اعتماد کا جو رشتہ ہے اس کے فروغ کیلئے دونوں کو ملکر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا چیمبر کے صدر مظہر احمد ملک سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے ہمیشہ شہر کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے افسران مسائل سے آگاہی کیلئے چیمبر کا دورہ کرتے رہتے ہیں شیخ مسعود احمد نے کہا کہ یہ باہمی تعاون ہی مسائل کو حل کرنے کا واحد ذریعہ ہے جس میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور ممبران نے ہمیشہ دو قدم آگے بڑھ کر مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہے اس موقع پر شیلڈز بھی دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow