ہوٹلز میں آرٹیفشل کراکری استعمال کروانے کو یقینی بنایا جائے انتظامیہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے ہوٹلز مالکان کی طرف سے آرٹیفشل کراکری استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق ہوٹلز پر لوگوں کی اکثریت ایسے برتنوں میں کھانا کھاتی ہے جنہیں ہوٹلز مالکان صحیح طریقہ سے دھوتے نہیں اور اکثر سٹیل کے برتن استعمال کرتے ہیں جو کرونا وائرس کی وباء کو فروغ دینے کا موجب بنتے ہیں حکومت کی جانب سے ہوٹلز مالکان کو آرٹیفشل کراکری استعمال کرنے کیلئے کہا گیا ہے مگر اکثر ہوٹلز مالکان اس حکم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سٹیل کے برتن بدستور استعمال کررہے ہیں جس سے کرونا وائرس کی وباء کو تقویت مل سکتی ہے انتظامیہ نے تمام ہوٹلز مالکان سے کہا ہے کہ وہ آرٹیفشل کراکری کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow