آٹے کی قلت نان بائیوں نے روٹی کی قیمتیں بڑھا دیں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ضلع بھر میں آٹے کی قلت کے پیش نظر نان بائیوں نے روٹی 10 روپے‘ سادہ نان 12 روپے‘ پشاوری روٹی 12 روپے جبکہ روغنی نان 25 روپے میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے اسی طرح شہر بھر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قلت کی اطلاعات کے بعد انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں انتظامیہ نے مختلف مقامات پر سابقہ دنوں کی طرح آٹے کے لوڈ ٹرک کھڑے کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے تاکہ آٹے کا بحران قابو میں رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow