سرگودہا پابندی کے باوجود کھلے اور سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت جاری

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں پابندی کے باوجود سمگل شدہ اور کھلے پیکٹوں والی سگریٹ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم افراد کو سگریٹ فروخت کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے مگر اس پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا بچوں کی کثیر تعداد سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہورہی ہے سمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اس کے علاوہ بند پیکٹ کی بجائے کھلی سگریٹیں سرعام فروخت ہورہی ہیں جس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow