فش فارم مالکان اور پولٹری نے ٹڈی دل کا تھیلا پچاس روپے میں خریدنا شروع کردیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) جیو پاکستانیو‘ ٹڈی دل کو ختم کرنے کیلئے پولٹری اور فش فارم مالکان نے ٹڈی 50 روپے کلو خریدنا شروع کردی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ٹڈی 50 روپے کلو کے حساب سے ہمیں فروخت کریں مرغیوں اور مچھلیوں کیلئے ٹڈی مرغن غذاء کے طور پر مفید ہے اور یہ انتہائی طاقتور بھی ہے جن علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں وہاں پر لوگوں نے ٹڈی دل کو پکڑ کر جمع کرنا شروع کردیا ہے سوشل میڈیا پر ٹڈی دل کی فی کلو قیمت 30 روپے سے 50 روپے خریدنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ٹڈی کو پکڑنے کیلئے جال وغیرہ بھی تیار کرلئے ہیں تاکہ انہیں پکڑ کر پیسہ کمایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow