سمارٹ لاک ڈاؤن میں تاجروں کو ریلیف فراھم کیا گیا ہے ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن رکھ کر تاجروں کو بہت حد تک ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں 5 دن کاروبار کی اجازت ملنے سے بازاروں سے رش کم ہوگا اور صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کاروبار جاری رکھے جاسکیں گے جس سے تاجروں پر ملازمین کا بوجھ بھی نہیں پڑیگا ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی سے عوام کو بہت حد تک ریلیف فراہم کیا گیا ہے اس کڑے وقت میں بھی عوامی مفاد میں حکومتی فیصلے لائق تحسین ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ہم اس موذی مرض سے نمٹنے میں انشاء اللہ پوری طرح کامیاب ہوجائینگے ہم پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت ہے کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے حالات نہیں ہے جس سے ہم آزادی سے گھوم رہے ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کجا علاج احتیاط ہی سب سے بڑا حل ہے جس پر ہمیں ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow