تمام سرکاری محکموں میں سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اس ایکٹ کو لاگو کرنے کا مقصد سرکاری محکموں میں آئے روز ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کو روکنا ہے آنیوالے دنوں میں بجٹ کی تیاری کے موقع پر ایپکا اور دیگر تنظیمیں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتی ہیں جس کو روکنے کیلئے حکومت نے سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نہ آسکیں اور نہ ہی ہڑتال وغیرہ کرسکیں سروسز ایکٹ لاگو ہونے سے ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کرنے اور اس پر اُکسانے والوں کیخلاف کاروائی اور انہیں ملازمتوں سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow