عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے راجہ عبدالوہاب

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور مختلف اشیاء کی قیمتیں کم کرنے میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اہم کردار ادا کرینگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ہمسایہ ممالک کی نسبت کم ہیں جس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشت کو جو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اس کی تلافی کیلئے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ اس وقت پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک دنیا کے تمام ممالک کے عوام کو پیچھے چھوڑ چکا ہے تمام خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی امداد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow