سونے اور زیورات کی بڑھتی قیمتی اس کاروبار سے منسلک کاریگر بیروزگار ہونے لگے

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی مالی مشکلات اور زیورات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کے زیورات تیار کرنیوالے 60 فیصد کاریگروں پر بے روزگاری کی تلوار لٹک گئی ہے مختلف وڑچھوں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے مالکان نے کاریگروں کو چھٹی کروانا شروع کردی ہے شادی بیاہ کی تقریبات ویسے ہی بند ہیں جبکہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی قوت خرید کو سلب کرلیا ہے جس سے سونے کے زیورات تیار کرانے والے صرافوں نے بھی آرڈر بند کردیئے ہیں جس کے پیش نظر وڑچھہ مالکان نے کاریگروں کو فارغ کرنا شروع کردیا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو 60 فیصد سے زائد زیورات کے کاریگر فارغ ہوجائینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow