ریسکیو ایمرجنسی میں تمام کام میرٹ پر ہوتا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر مظہر شاہ

سرگودہا (02 جون 2020 )۔ریسکیو1122سرگودھا میں تمام کام میرٹ پر ہوتے ہے۔ اچھا کام کرنے والوں کو شاباش اور انعام دیاجاتا ہے جبکہ سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے اور یہی سست اور کاہل لوگ نہ صرف محکموں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ سسٹم میں خرابی بھی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہی میں سے کسی شخص نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے خلاف منفی ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چھپوا کر ذہنی تسکین حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے شہریوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ شہریوں کے وفد نے ریسیکو1122کے کام کو بے حد سراہا اور کہا کہ ریسیکو 1122نے ہمشہ مظہر شاہ کی نگرانی میں اپنے معیار کو برقرار رکھا ہے اور سرگودھا میں سات منٹ سے کم وقت میں لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے ہیں۔ منفی سوچ رکھنے والے ہمیشہ ناکام ہو تے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow