چیف سیکرٹری گڈ گورننس کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی ملاقات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی افتخار علی سہو بھی موجود تھے
وزیراعلیٰ آفس میں ہونےوالی ملاقات کے دوران صوبے میں گڈ گورننس اورعوام کو بہترین سروسز کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال
چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کورونا،ٹڈی دل،گندم خریداری اوربجٹ کے بارے میں بریفنگ دی
پنجاب میں گندم خریداری مہم تسلی بخش رفتارسے جاری ہے،چیف سیکرٹری نے پنجاب میں آٹے کے نرخ پر کنٹرول کیلئے حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا
وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے ملاقات مےںصوبائی امور مےںبہتری لانے پر چےف سےکرٹری پنجاب کی پےشہ وارانہ خدمات کی سراہا
لاہور2جون : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے آج وزےراعلیٰ آفس مےں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار علی سہو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبے میں گڈ گورننس اورعوام کو بہترین سروسز کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کےاگےا۔چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کورونا،ٹڈی دل،گندم خریداری اوربجٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا۔چیف سیکرٹری جواد رفےق ملک نے بریفنگ مےں بتاےا کہ پنجاب میں گندم خریداری مہم تسلی بخش رفتارسے جاری ہے۔چیف سیکرٹری نے پنجاب میں آٹے کے نرخ پر کنٹرول کیلئے حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آٹے اور دیگر اشیاءضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ چیف سیکرٹر ی نے وزیراعلیٰ کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگا ہ کیا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوروناکی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال کو بھی مدنظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی امور میں بہتری لانے پر چیف سیکرٹری کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow