ون ویلنگ کے دوران گزشتہ ماہ بہت سے نوجوان جانبحق ہوئے

سرگودھا ( )چیئرمین اینٹی ون ویلنگ آرگنائزیشن سرگودھا حاجی میاں رضوان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ون ویلنگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں بہت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ون ویلنگ قابلِ دست اندازی جرم ہے جس کی سزا دو سال اور دس ہزار روپے جرمانہ ہ حاجی میاں رضوانےرضوان ۔ والدین اپنے معصوم بچوں کو موٹرسائیکل اور موبائل فراہم کر کے نہ صرف بچوں کا بل کہ اپنا مستقبل خراب کر رہے ہیں۔ ون ویلنگ کا انجام موت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اُنھوںنے اِن خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”دانش کدہ “ میں گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشیدتبسم ، ممتاز عارف، محمد علی تبسم اور محمد احمدنے بھی گفت گو کی۔ میاں رضوان نے مزید کہا کہ ون ویلنگ سے ٹریفک کے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ محمد علی تبسم نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے اب مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ پوری قوم کو اس وباءکا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ ہماری احتیاط قومی خوشحالی کا ضامن ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا قوموں کی ترقی کا راز اجتماعی سوچ اور محنت پر منحصر ہے ۔ ہماری ہر نصیحت دوسرے کے لیے ہے ۔ ہمیں خود احتسابی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ محمد احمد الیاس باجوہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
-٭-
سرگودھا ( )ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پیش کردہ پروگرام عوامی اُمنگوں کے عین مطابق ہیں۔ منتظمین نے نامساعد حالات میں ریڈیو پاکستان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ گزشتہ 15سال سے ٹیم ورک کا مظاہرہ اس قومی ادارے کی کارگزاری کا ثبوت ہے ۔ معلومات ، تفریح ، خبراور شعوری انقلاب کے لیے ریڈیو پاکستان سرگودھا ہمہ تن مصروف عمل ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان ادب اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے ریڈیو پاکستان کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز عارف ، وقار حیدرسمیت بہت سے احباب نے اس مختصر نشست میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان، اہلِ سرگودھا کی آواز ہے ۔ ہوا کے دوش پر عوام الناس کی سماعتوں تک بہترین پروگرام پہنچا کر ریڈیو پاکستان کے ارباب اختیار نے ایک اہم قومی فریضہ انجام دیا ہے ۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ریڈیو پا کستان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
-٭-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow