بھلوال اور کوٹ مومن گرڈ کو الگ الگ کرنے کی بنا پر دو جون سے تیرہ جون تک روزانہ چار گھنٹے بجلی بند رہے گی

سرگودھا( ) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی  کے مطابق 132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن کے کوٹ مومن فیڈر کو منقسم (Bifurcation)کرنے کے کام کے باعث2جون سے 13جون تک (روزانہ)صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن کے چناب بازارفیڈرجبکہ 4جون سے 9جون تک (روزانہ)صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن کے کوٹ مومن فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں زم زم سنٹر سرگودھا کی تکمیل کے کام کے باعث 3اور 4جون کو شام پانچ سے رات سات بجے تک132کے وی سرگودھا سٹی گرڈسٹیشن کے سرکٹ ہاؤس فیڈرجبکہ ڈیرہ جٹ میاں سلیم کی الیکٹریفکیشن کیلئے 4جون کو صبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک 132کے وی لڈے والا گرڈسٹیشن کے گل والا اور اجنالا روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow