فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الرحمن

سرگودھا:2جون 2020ء
سرگودھا:( )فیسکوکا بجلی چوری کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔فیسکوسرگودھا سرکل نے ماہ مئی میں 51بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔39لاکھ کے جرمانے جبکہ11کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی ہدایات پر فیسکوٹیمیں ریجن بھر کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن رات مصروف عمل ہیں۔ ماہ مئی میں فیسکو سرگودھا سرکل کی پانچ ڈویژنوں سرگودھا ون،ٹو،تھری،جوہرآباد اور بھلوال کی ٹاسک فورسز نے گھر گھر چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں سے کل29860بجلی کنکشنوں کو چیک کیا جن میں سے38صارفین محکمہ کی مین لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے،5میٹر کی نیوٹرل کو بریک کرکے،4میٹر میں شنٹ لگا کر،2میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے جبکہ 2صارفین فیز پولیرٹی تبدیل کرکے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔بجلی چوری میں ملوث تمام صارفین کے بجلی کنکشنز اور تنصیبات منقطع کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں درج کروائی گئی ہیں جبکہ سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث11صارفین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوگیا ہے۔مذکورہ بجلی چوروں کو187149ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 39لاکھ 4ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ہونے والی بجلی چوری کی واردات کی اطلاع فوری طور پر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ ملک و قوم کے ان دشمنوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر ان کوسخت سے سخت سزا دی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow