تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں رجسٹریشن سے متعلق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے عبداللہ نئیر شیخ

ڈی سی کی صدارت میں پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس ۔نجی سکولوں کی تجدید کا جائزہ ۔

سرگودہا (02 جون 2020)۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ کی صدارت میں پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ‘ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور والدین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نجی سکولوں کی تجدید او رمنظوری کے ضمن میں قانونی چھوٹ دی جائے تاکہ سکول انتظامیہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے سا تھ ساتھ اداروں کو بحال کرنے کے قابل ہوسکیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق نجی سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جائے کہ وہ آئندہ ایک سال کے اندر ضابطوں کے مطابق سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے موثر او رمفید مواقع دستیاب ہوسکیں ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow