ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 21 گاڑیوں کے چالان کئے گئے فاروق حیدر عزیز

ٹریفک کی خلاف ورزی پر 21 گاڑیوں کاچالان

سرگودہا (02 جون 2020)۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے مختلف ہائی ویزپر ٹریفک چیکنگ کے دوران 21 گاڑیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر تھانوں میں بند کر دیا جبکہ 10کے چالان کر کے انہیں 8500 روپے جرمانہ کیا گیا ۔ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے مقرر ہ کرایوں سے زائد وصولی پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑیوں کو بند کر دیا جائیگا ۔ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے او رانہیں شاہرات پر آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ دریں اثنا انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے ایک اجلا س کے دوران ہدایت کی کہ انسداد کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ مسافروں اوربس سٹاف کو ماسک کے استعمال کا پابند بنایا جائے ۔ گاڑیوں کی سینی ٹائزیشن کو یقینی بنایا جائے ۔گاڑیوں میں انسداد کورونا سپرے کو معمول بنایا جائے تاکہ مسافروں کو سفری سہولت اور ٹرانسپورٹروں کی گاڑیوں کا پہیہ چلتا رہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے صورت میں بیماری کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ سکتا ہے ۔مبادہ حکومت متبادل کارروائی کاسوچنے پر مجبور ہو جائیگی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow